چمن :پاک افغان سرحد کے گلستان سیکٹر میں افغانستان کی جانب سے مبینہ جارحیت اور پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مو¿ثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے گلستان سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش کی، جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔ کارروائی کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کو مکمل طور پر چوکس کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی کسی بھی دراندازی یا جارحیت کا بروقت اور مو¿ثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں
اہم خبربلوچستانپاکستان
گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک
