اہم خبرپاکستان

پی آئی اے فضائی میزبانوں پر دورانِ پرواز سگریٹ کی تعداد محدود کردی گئی

اسلام آباد :پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے فضائی میزبانوں کے لیے دورانِ پرواز سگریٹ ساتھ رکھنے سے متعلق نئی پابندی عائد کردی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق فضائی میزبان دورانِ پرواز اپنی ڈیوٹی کے دوران سگریٹ کا صرف ایک پیکٹ ساتھ رکھ سکیں گے، جس میں زیادہ سے زیادہ 20 سگریٹ ہوں گے۔سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ حد سے زیادہ سگریٹ لے جانے والے فضائی میزبانوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فضائی میزبان کو معطل کرنے کے ساتھ پرواز کی ڈیوٹی سے بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔انتظامیہ نے تمام فضائی میزبانوں کو نئی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *