اہم خبرپاکستان

سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات، سیاسی اختلافات کی خبریں برقرار

ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماو¿ں کے درمیان سیاسی اختلافات سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر سامنے آگئی ہیں۔ دستیاب رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہنماو¿ں نے ملاقات کی۔ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کے تحفظات دور کرنے کے لیے ان سے ملنے گئے تھے، تاہم ملاقات میں سیاسی معاملات پر اختلافات ختم نہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے موقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی ان کے مہمان ہیں جبکہ سیاسی معاملات اپنی جگہ موجود ہیں۔ ان دعوو¿ں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے درازندہ علاقے میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی اسپتال میں عیادت کی اور ڈاکٹروں سے متاثرین کی صحت اور علاج سے متعلق بریفنگ لی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی اور وفاقی حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس جلد بلانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت امن کے قیام کے لیے پولیس کو 35 ارب روپے فراہم کرچکی ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی بند کمروں تک محدود رکھنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *