پاکستان

صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی وجہ بتادی

پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی وجہ بتادی۔
حال ہی میں اداکارہ نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ڈیڑھ سال کی بیٹی سیرینا پری اسکول جاتی ہے جس پر میزبان نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا۔
صبور علی نے بتایا کہ سیرینا کو ہم نے پری اسکول میں داخلہ کروایا ہے جہاں فی الحال وہ 15 سے 20 منٹ کے لیے جاتی ہے، کھیلتی ہے اور واپس آجاتی ہے اس سے ہماری بیٹی کی سوشل اسکلز میں اضافہ ہورہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *