پاکستان

کراچی میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع رہ گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی ابھی تک جمع ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، سندھ اسمبلی اور پاکستان بیرکس کے قریب بارش کا پانی اب بھی موجود ہے اس کے علاوہ حسن اسکوائر اور صفورہ چورنگی کے قریب بھی بارش کا پانی جمع ہے
دوسری جانب شارعِ فیصل، نیو ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور اطراف کی شاہراہیں صاف ہیں۔

علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں موجود گلیوں کی بھی بری صورتِ حال ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *