انٹرنیشنل

سعودی۔امریکا تعلقات میں دباؤ کے نکات کیا ہیں؟ رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں

نیو یارک ( خصوصی رپورٹ ) سعودی حکام نے امریکی انتظامیہ پر کن معاملات پر دباؤ ڈالا ہے۔۔؟ ’’وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ یا ہے ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کے محاصرے کا منصوبہ ترک کر دے۔’’وال سٹریٹ جرنل ‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے امریکی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرے اور دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

عرب حکام کے مطابق ریاض کو خدشہ ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو بند کیا گیا تو تہران جوابی کارروائی کرتے ہوئے دیگر اہم بحری راستوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، یہ اقدام خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے ذریعے ایران آنے جانے والی تمام بحری نقل و حمل کو روکنے کا مقصد ایران کی پہلے سے کمزور معیشت پر مزید دباؤ ڈالنا ہے۔

سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ ایران اس کے جواب میں باب المندب کو بند کر سکتا ہے، جو بحیرۂ احمر میں ایک اہم گزرگاہ ہے اور سعودی عرب کے تیل کی برآمدات کے لیے نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *