اہم خبر

قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

سائٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ بی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پکڑے گئے مزدا ٹرک سے 85 بڑے کارٹن میں موجود نان کسٹم پیڈ میٹھی چھالیہ برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی ترسیل میں ملوث دو ملازمین عبدالقادر اور الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی چھالیہ کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، گرفتار ملزمان، برآمد شدہ چھالیہ اور گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *