تہران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورۂ ایران پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات محسن نقوی اور عباس عراقچی نے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورانِ ملاقات محسن نقوی نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔
