پاکستان

پی سی بی کا ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے فزیو کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کلف ڈیکن کی جگہ نئے فزیو کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ حکام کلف ڈیکن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کلف ڈیکن کو ان کے مستقبل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ماہ سینئر سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *