اہم خبر

نئے برطانوی وزیر اعظم سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی پر بات کی: ٹرمپ

واشنگٹن امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی سمیت دیگر کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

بی بی سی اردو کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم سے بات کے دوران بحیرۂ شمالی کا تیل، تجارت اور فوجی اتحاد بھی زیر بحث آئے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئے برطانوی وزیر اعظم کے سامنے بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ اس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ’اور یقیناً امریکہ ان کی مدد کے لیے موجود ہو گا۔‘
اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر نے اینڈی برنہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *