اسلام آباد ایکسپریس ٹریبیون میں شائع ہونے والی شہباز رانا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گندم کے ممکنہ بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان پانچ روز میں دوسرا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب اور سندھ نے وفاقی ذخائر سے فوری گندم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ حکومت نے گندم درآمد کرنے کے آپشن پر بھی غور شروع کر دیا۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب نے وفاق سے 10 لاکھ ٹن جبکہ سندھ نے کم از کم 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم پاسکو (PASSCO) کے ذخائر سے فراہم کرنے کی درخواست کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم درآمد کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ چاروں صوبوں کی جانب سے اپنی حتمی ضروریات تحریری طور پر پیش کرنے کے بعد کیا جائے گا
