اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کیلئے قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔
