لاہور مدینہ منورہ کی فائیو سٹار ہوٹلز مینجمنٹ کی سب سے بڑی کمپنی ’’دُعا المدینہ‘‘ کے سی ای او محمد فضل اپنی ٹیم کے ساتھ 2 روزہ حج و عمرہ ہوٹلز ایکسپو میں شرکت کے لیے مدینہ سے لاہور پہنچ گئے۔
لاہور پہنچنے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد فضل نے کہا گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہم مدینہ کے تمام بڑے فائیو سٹار اور فور سٹار ہوٹلز نے رعایتی پیکیج لے کر آئے ہیں۔ سٹال نمبر4 میں، میں خود اپنی ٹیم کے ساتھ آپ کا منتظر ہوں گا۔سٹال وزٹ کرنے والوں کے لیے خصوصی تحائف کے علاوہ ایکسپو میں بکنگ کروانے والوں کے لیے 10سے20 فیصد تک رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔
