انٹرنیشنل

سعودی عرب نے یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملے کیے ہیں، حوثیوں سے منسلک ٹی وی کا دعویٰ

صنعا غیر ملکی خبرایجنسی نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر متعددحملے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق یمن کے حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر فضائی حملے کیے ہیں۔

حوثیوں سے منسلک ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا۔

تاحال سعودی حکام کی جانب سے ان حملوں کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *