پاکستان

حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی نئی پالیسی،جمعہ کو طے ہونے والی قیمتیں دو روز تک برقرار رہیں گی

اسلام آباد حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی نئی پالیسی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو طے ہونے والی قیمتیں دو روز تک برقرار رہیں گی۔

ادھرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کی شرح 9اعشاریہ 66فیصد پر پہنچ گئی۔

یادرہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل کی نئی امیدوں پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی۔

برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت91 ڈالر پر آگئی۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 84 ڈالر 43 سینٹ پر دیکھی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *