پاکستان

ٹماٹر کے دام سن کر شہریوں کے اپنے گال لال، فی کلو قیمت 400روپے تک جا پہنچی

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ٹماٹر کے دام سن کر شہریوں کے اپنے گال لال ہونے لگے ہیں، اسلام آباد میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتہ بھر مہنگا پیٹرول خریدنے والے شہری اتوار کو سبزی خریدنے بازاروں میں پہنچے تو مہنگے ٹماٹروں نے استقبال کیا، ہر کھانے کا لازمی جزو، ٹماٹر اس قدر مہنگا ہو گیا کہ خریدتے ہوئے شہری سو بار سوچنے لگے۔

اسلام آباد میں ٹماٹر 277 روپے سے 400 روپے تک بک رہا ہے، شہری کہتے ہیں سستے بازار میں دو سو ستر والا ٹماٹر کھانے لائق نہیں ہے، جب کہ معیاری ٹماٹر چار سو روپے میں بک رہا ہے۔
دکان دار بارڈر کی بندش اور کم مقامی پیداوار کو مہنگے ٹماٹر کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ سبزی خریدنے والے نالاں ہیں کہ وجہ کوئی بھی ہو، حالات کا بوجھ غریب عوام کی کمر پر پڑتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *