واشنگٹن امریکا کے سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے امریکا اس میں برابر کا شریک ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی، اسرائیل پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات ہونے کے باوجود امریکا نے اس کی مدد کی، جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں اور پیش قدمی جاری رکھی۔
برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل اب غزہ کے تقریباً 70 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے، امریکی عوام اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، کانگریس عوامی رائے کا احترام کرے اور اسرائیل کو فوجی امداد فوری طور پر روک دے۔
