پاکستان

پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام شارجہ میں تقریب، صدر زرداری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، درازی عمر کے لیے دعا

دبئی پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈ ل ایسٹ کی جانب سے صدر پاکستان اور پارٹی کے کو چِئیرمین آصف علی زرداری کی اکہترویں سالگرہ کی تقریب شارجہ کے مقام ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی ۔ جس میں پارٹی رہنماوں اور ممبران نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کی جبکہ میزبان پی پی پی بزنس فورم کے نائب صدر اسد علی خان تھے ۔ برطانیہ سے آئے سینئر پار ٹی رہنما سلطان حیات نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے صدر زرداری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کی جمہوریت کے لیئے بڑی قربانی اور شاندار خدمات ہیں-
وہ صحیع معنوں میں جمہوریت پسند ہیں ۔ انہوں نے اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے چھوٹے صوبوں کو اختیارات اور این ایف سی کے ذریعے انھیں فنڈز مہیا کئے خیبر پختون خوا کو پہچان دی ۔مرد حر نے مفاہمت کی سیاست کے ذریعے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کیا ۔ بےنظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *