انٹرنیشنل

آبنائے ہرمز کو ’’امریکی علاقہ‘‘ قرار دینے سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)صدرٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو’’ امریکی علاقہ‘‘ قرار دینے کے بیان پر وائیٹ ہاؤس کی وضاحت آ گئی۔
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو مذاقاً امریکی علاقہ قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار کے صحافی برائن شوارٹز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق بیان مذاقاً دیا تھا۔ٹرمپ کی اس تقریر کے موقع پر میں خود وہاں موجود تھا اور میرا مشاہدہ ہے کہ یہ بات کہنے کے بعد ٹرمپ مسکرائے ضرور تھے، لیکن پھر ایسا محسوس ہوا جیسے انہوں نے کہا ہو، یہ سچ ہے۔
عہدیدار کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں کے ساتھ اس طرح کے کسی اقدام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ صدر ٹرمپ نے جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے معاملے پر اپنے مشیروں سے کوئی ملاقات نہیں کی اور نیویارک میں اپنی تقریر کے دوران وہ مذاق کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *