سپورٹس

پاکستان ویمن ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کی پلیٹ ڈویژن کی فاتح بن گئی

ہانگ کانگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے ایشیئن نیٹ بال چمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی۔
’’جیونیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشیئن نیٹ چمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کے فائنل اپنے نام کرلیا۔
اس کے علاوہ پاکستان نے اگلے ایشیئن نیٹ بال چمپئن شپ کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو 2028 میں سنگاپور میں ہوگا۔
ٹیم کی طرف سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح ، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔
پاکستان ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *