پاکستان

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری کی خبریں بے بنیاد قرار

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اسلام آباد اور پوٹھوہار کے علاقوں میں 10 اور 11 مارچ کو بارش کی پیشگوئی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، تاہم ژالہ باری سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ دارالحکومت میں ایک بار پھر شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری کے باعث گاڑیوں، سولر پینلز اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا تھا، جس کے بعد ایسی خبروں نے شہریوں کو مزید پریشان کر دیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *