برطانوی میڈیا نے انگلینڈ کے دورے پر موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم قرار دے دیا۔
برطانوی میڈیاکے مطابق انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی آخری 8 وکٹیں صرف 74 رنز پر گریں، ماضی کے عظیم بیٹرز کے مقابلے میں موجودہ بیٹنگ کا معیار نمایاں طور پر کمزور ہے جب کہ پاکستانی فاسٹ بولنگ میں رفتار اور معیار دونوں میں کمی ہے۔
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے دن کےکھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 8 و کٹ پر 366 رنز بنالیے
برطانوی میڈیا رپورٹ میں انگلینڈ کے دورے پر موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہیڈنگلے کی خشک پچ پر بھی پاکستانی بولرز انگلش بلے بازوں کو پریشان نہ کرسکے۔
برطانوی میڈیاکے مطابق پاکستان کی فیلڈنگ بھی خراب ہے جب کہ متعدد مس فیلڈز اور کیچز ڈراپ ہوئے جس کے پیش نظر جو روٹ، ہیری بروک اور ڈین لارنس نے آسانی سے رنز بنائے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ اور اسپنرز کی جوڑی ماضی کی جارحانہ کرکٹ کی جھلک واپس لاسکتی ہے۔
پاکستانسپورٹس
انگلینڈ کے دورے پر موجودہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم ہے: برطانوی میڈیا
