انٹرنیشنل

حاملہ ہونیکی خبروں پر کرینہ کپور نے خاموشی توڑ دی، انسٹاگرام سٹوری وائرل

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے جم سے باہر نکلتے ہوئے اپنی ایک وائرل ویڈیو کے بعد حاملہ ہونے کی افواہوں پر ذو معنی انداز میں ردعمل دیا ہے۔
کرینہ کی حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ وہ امید سے ہیں۔
اداکارہ کی ٹیم اور سیف علی خان کی ہمشیرہ صبا پٹودی کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کے بعد اب کرینہ نے خود بھی سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پوسٹ کے ذریعے ان خبروں کا جواب دیا ہے۔
کرینہ نے انسٹاگرام پر ایک ایسے شخص کی تصویر شیئر کی جو اپنا پھولا ہوا پیٹ دکھا رہا ہے، جس کے پس منظر میں فلم ہم آپ کے ہیں کون کا گانا ‘چاکلیٹ لائم جوس’ چل رہا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *