پاکستان

حنا جاوید قتل کیس؛ ماہرہ خان، ہانیہ عامر سمیت شوبز شخصیات نے انصاف کا مطالبہ کر دیا

راولپنڈی میں حنا جاوید کی مبینہ قتل کے واقعے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے آواز اٹھاتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
حنا جاوید 20 اگست کو راولپنڈی میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ان کے بھائی فہد کی مدعیت میں حنا کے شوہر اصغر امام، سسر اور گھریلو ملازم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان پر عائد الزامات تاحال عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔
حنا جاوید کے کیس پر ماہرہ خان، ہانیہ عامر، عفت عمر، عثمان خالد بٹ اور ثمر جعفری سمیت کئی شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے حنا جاوید کی موت کے حالات پر شدید افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’یہ کیسی دنیا ہے؟ ہم کس قسم کے نام نہاد مردوں کی پرورش کر رہے ہیں؟‘‘
ماہرہ نے حنا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ وہ ان کے دکھ اور نقصان کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *