پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے الزامات کے بعد کرکٹر کی بہن اور نئی اہلیہ نائلہ راجہ بھی میدان میں آگئیں اور سوشل میڈیا پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔ History
ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی اور عماد وسیم کے خاندان سے متعلق مختلف دعوے کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ سسرال میں ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا جبکہ انہوں نے اپنی ایک حمل کے خاتمے سے متعلق بھی سنگین الزامات عائد کیے۔
ثانیہ کے بیانات کے بعد عماد وسیم کی بہن نے سوشل میڈیا پر تفصیلی ردعمل دیتے ہوئے ان کے الزامات کو مسترد کیا اور انہیں اپنے خاندان کے بارے میں مزید بات نہ کرنے کا کہا۔
کرکٹر کی بہن نے ثانیہ کو خبردار کیا کہ اگر ان کے خاندان سے متعلق بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ ثانیہ اشفاق نے بھی عماد وسیم کی بہن اور نائلہ راجہ کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے اپنا مؤقف برقرار رکھا۔واضح رہے کہ اس تنازع میں سامنے آنے والے متعدد سنگین الزامات فریقین کے ذاتی دعوے ہیں اور ان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔
پاکستان
عماد وسیم کے گھریلو تنازع میں نیا موڑ: سابقہ اہلیہ کے الزامات پر بہن اور نئی بیوی میدان میں آگئیں
