پاکستانکاروبار

مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باوجود اگست میں بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگست 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جو کہ جولائی کے مقابلے میں 0.7 فیصد جبکہ اگست 2025 کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ رہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 6.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
بابر اعظم کا دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.7 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *