قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سابقہ کپتان اور رہنما کو بہت یاد کرتے ہیں۔
ایک غیر ملکی میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ گزشتہ تین برس سے عمران خان سے ان کی بات نہیں ہوئی تاہم وہ انہیں آج بھی اپنا دوست اور مینٹور سمجھتے ہیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن عمران خان کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومت کے بیانات کے باوجود انہیں صورتحال پر تشویش ہے اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جیل میں سابق وزیراعظم کی حالت حقیقت میں کیسی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے حالیہ دنوں میں کرکٹ کی دنیا سے کئی اہم آوازیں سامنے آئی ہیں۔
دنیا بھر سے 22 سابق کپتانوں نے بھی پاکستانی حکومت سے عمران خان کے بنیادی حقوق اور طبی سہولیات یقینی بنانے کی اپیل کی ہے جبکہ موجودہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھی ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وسیم اکرم نے عمران خان کو اپنے کیریئر میں اہم ترین رہنماؤں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے قطع نظر وہ انہیں بطور دوست بہت یاد کرتے ہیں۔
پاکستانسپورٹس
وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر دیا
