بلوچستان

شعیب نوشیروانی اور امیر حمزہ زہری کا اتفاقِ رائے اور تعاون کے فروغ پر زوردیا

کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے جھالاوان ہاس کوئٹہ میں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت محکمانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ان کی بروقت تکمیل اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مثر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے باہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *