اسلام آباد: گیٹس فاو¿نڈیشن کے وفد نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور گیٹس فاو¿نڈیشن کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون اور شراکت داری کو مزید مو¿ثر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گیٹس فاو¿نڈیشن کے وفد میں کلپنا کوچر اور انیتا زیدی شامل تھیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کو درپیش ترقیاتی چیلنجز کے دوران گیٹس فاو¿نڈیشن کی مسلسل معاونت اور شراکت داری کو سراہا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام کو اعلیٰ ترین سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے صحت، غذائیت، مالیاتی شمولیت اور معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے گیٹس فاو¿نڈیشن کے کردار کو بھی قابل قدر قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں، غذائی تحفظ، زچہ و نوزائیدہ صحت، غربت کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم اصلاحاتی ترجیحات حکومت کے گورننس اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیش لیس پاکستان حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے۔ اس کا مقصد عام شہریوں کی زندگی آسان بنانا، حکومتی نظام میں شفافیت کو فروغ دینا اور سرکاری رقوم کسی تاخیر یا ضیاع کے بغیر مستحق افراد تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور گیٹس فاو¿نڈیشن کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ مستحق خواتین کو مالی معاونت براہِ راست، محفوظ اور باوقار انداز میں فراہم کی جانی چاہیے۔وزیراعظم نے گیٹس فاو¿نڈیشن کے ساتھ مل کر خواتین کی مالیاتی شمولیت اور معاشی خودمختاری کے لیے مزید مرکوز اقدامات پر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاکستان اور گیٹس فاو¿نڈیشن کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں جاری شراکت داری کو مو¿ثر بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اہم خبرپاکستان
وزیراعظم سے گیٹس فاو¿نڈیشن کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر گفتگو
