اسلام آباد : ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتے کے دوران 51 اشیائے ضروریہ میں سے 14 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 10 اشیاء سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے کے دوران پٹرول کی قیمت میں 6.18 فیصد، ڈیزل میں 5.49 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 4.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دال ماش 0.79 فیصد اور واشنگ صابن 0.49 فیصد مہنگا ہوا۔دوسری جانب ہفتہ وار بنیاد پر کیلے 7.73 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 5.24 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 4.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیاز 3.72 فیصد اور آلو 1.88 فیصد سستے ہوئے۔سالانہ بنیاد پر پیاز کی قیمت میں 125.52 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایل پی جی 55.42 فیصد، ڈیزل 45.26 فیصد اور پٹرول 39.10 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم کے آٹے کی قیمت میں 30.18 فیصد جبکہ بجلی کے نرخوں میں 25.24 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس آلو 35.21 فیصد، مرغی 24.30 فیصد اور چینی 20.88 فیصد سستی ہوئی۔
اہم خبرکاروبار
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
