اہم خبربلوچستان

پاکستان میں ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریاں، اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس

اسلام آباد ( آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی او کونسل آف منسٹرز اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں ہونے والے ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے پروگرام، ایجنڈے اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزارت خارجہ کے مطابق ای سی او کونسل آف منسٹرز کا اجلاس 15 اور 16 نومبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کو ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں، پروگرام اور ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شرکا، لاجسٹکس اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو ای سی او اجلاس کی کامیابی کے لیے بھرپور اور جامع تیاریوں کی ہدایت کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ای سی او کو علاقائی تجارت، رابطوں اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اہمیت دیتا ہے۔ ای سی او علاقائی تجارت، رابطوں اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اجلاس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *