اہم خبربلوچستان

محمود اچکزئی کی اختر مینگل سے ملاقات، ملکی و بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورت

کراچی/ کوئٹہ: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں بلوچستان سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، بلوچستان کے معاملات اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی، جبکہ 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی، باہمی مشاورت کے عمل کو مزید آگے بڑھانے اور موجودہ سیاسی حالات میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مو¿ثر بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے معاشی ترجمان محمد زبیر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ، تحریک کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی اور رہنما آغا حسن بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی مشاورت کی گئی کہ ملک اور خصوصاً بلوچستان کی موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال کے تناظر میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے اور سیاسی رابطوں کا سلسلہ مزید مو¿ثر انداز میں جاری رکھا جائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *