انٹرنیشنلاہم خبر

برکس اجلاس کے بعد جنوبی افریقی صدر سمیت کئی رہنماوں کی طبیعت ناساز

جوہانسبرگ (آن لائن) بھارت میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد متعدد عالمی رہنماوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے طبیعت ناساز ہونے پر عوامی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔صدارتی دفتر کے مطابق سیرل رامافوسا بھارت سے وطن واپس پہنچے تھے۔جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے ان کو طبیعت کی خرابی کے باعث آرام کا مشورہ دیا ہے۔صدارتی دفتر نے بتایا کہ صدر کی عدم موجودگی میں وزراءشیڈول سرگرمیوں میں ان کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *