اہم خبربلوچستان

دور دراز علاقوں کے بند اسکول فعال، گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،راحیلہ درانی

مانجھی پور : پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ بلوچستان کی صدر اور صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید درانی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نصیرآباد ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری میاں محمد حسین گولہ نے ان کے دفتر سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویڑن کے سینئر نائب صدر ارباب اقبال کانسی اور مکران ڈویژن کے رہنما قدیر بلوچ بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے بلوچستان میں شعبہ تعلیم کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے طویل و دور افتادہ علاقوں میں طویل عرصے سے بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا جارہا ہے، جبکہ گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں محکمہ تعلیم سے فارغ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں اسکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، نصاب تعلیم میں ضروری تبدیلیاں لائی جارہی ہیں تاکہ طلباءکو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکی حوصلہ افزائی اور ان کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مستحق اور قابل طلبائ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جارہے ہیں، کیونکہ اساتذہ کی باقاعدہ حاضری ہی تعلیمی معیار میں بہتری کی بنیادی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد بلوچستان کے تمام اضلاع کے اسکولوں کا دورہ کریں گی اور تعلیمی اداروں میں موجود مسائل، اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور طلباءکو دستیاب سہولیات کا خود جائزہ لیں گی۔ ملاقات میں بلوچستان میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور طلباءکو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *