کوئٹہ : وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور صحت کے نظام میں موجود مسائل کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز اضلاع میں صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو معمولی اور پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے صوبائی دارالحکومت کا رخ نہ کرنا پڑے۔ حکومت بنیادی مراکز صحت، ضلعی ہسپتالوں اور بڑے طبی مراکز میں سہولیات کی بہتری کے ساتھ ساتھ ضروری طبی آلات اور دیگر وسائل کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے جدید نظام اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے جبکہ صحت سے متعلق اعداد و شمار اور نگرانی کے نظام کو مو¿ثر بنا کر پالیسی سازی اور وسائل کی بہتر تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی، مریضوں کی دیکھ بھال، طبی عملے کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام اور طبی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مریضوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں۔وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان کے ہر ضلع میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے دستیاب وسائل کو عوامی مفاد میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صحت کا نظام عوام کی حقیقی ضروریات کے مطابق مضبوط اور فعال بنایا جائے تاکہ صوبے کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔
اہم خبربلوچستان
عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے,بخت محمد کاکڑ
