کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینٹر کے منتظمین نے انہیں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ منتظمین نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے تعاون سے 300سے زائد مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر علاج کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ حکام، خصوصاً وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے بات کر کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تھیلیسیمیا سینٹر کے منتظمین کے انسان دوست خدمات کو سراہتے ھوئے یقین دہانی کی کہ وہ مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیر اعلی بلوچستان سے بات کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر جان محمد بلیدی، حاجی فدا حسین دشتی، اشرف حسین، چیئرمین بوہیر صالح، محمد حیاتان، بجار بلوچ اور نیاز احمد بلوچ سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
