بلوچستان

جامعہ بلوچستان اور لائیو اسٹاک کا مشترکہ فیصلہ، ویکسین پیداوار میں اضافہ

جامعہ بلوچستان اور محکمہ لائیو سٹاک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دئیے گئے۔تقریب کے موقع پر وائس چانسلر ظہور احمد بازئی نے بتایا کہ جامعہ بلوچستان سالانہ 100 ملین ویکسین فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے صوبے میں مویشیوں کی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک فیصل جمالی نے اس اشتراک کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کی بہتری سے کسانوں کو براہ راست معاشی فائدہ حاصل ہوگا،خوراک کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں بھی یہ معاہدہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔اجلاس کے دوران ویکسین کی تیاری، معیار اور سپلائی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ تحقیق، تربیت اور تکنیکی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
حکام کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے جامعہ بلوچستان کی سائنسی تحقیق کو عملی طور پر صوبے کی ترقی سے جوڑا جائے گاجس سے نہ صرف لائیو سٹاک سیکٹر مستحکم ہوگا بلکہ مجموعی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔تقریب میں اعلیٰ حکام اور ماہرین نے شرکت کی جبکہ اختتام پر یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *