Uncategorized

عالمی سطح پر اب توجہ توانائی کی منتقلی سے ہٹ کر توانائی کے تحفظ پر مرکوز ہو چکی ہے ، وزیر خزانہ

نیویارک:وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے سلسلے میں نیویارک کے دورے کے دوران عالمی رہنماو¿ں، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان مذاکرات کا بنیادی محور توانائی کا تحفظ، پی آئی اے کی جدیدکاری، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام میں تیزی لانا اور موسمیاتی فنانسنگ تک مو¿ثر رسائی حاصل کرنا رہا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر اب توجہ “توانائی کی منتقلی” سے ہٹ کر “توانائی کے تحفظ” پر مرکوز ہو چکی ہے۔ انہوں نے نجی شعبے کے تعاون سے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کو سراہا۔بوئنگ گلوبل کے صدر ڈاکٹر برینڈن نیلسن سے ملاقات میں پی آئی اے کے بیڑے کی تجدید، نئے طیاروں کی خریداری، لیزنگ کے انتظامات اور امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی مالی معاونت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایبٹ فارماسیوٹیکل کے نمائندوں سے ملاقات میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام میں سست رفتار پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ٹیسٹس کے استعمال کو تیز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔کلائمیٹ فنانس سلوشنز ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید خطرات سے دوچار ملک قرار دیا اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فنڈز کی فراہمی کے پیچیدہ طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔ وزیرِ خزانہ کے ان دوروں اور ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کی معاشی اصلاحات، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *