پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے لندن پہنچ گئے۔
وزیراعظم کاطیارہ لندن کےلوٹن ایئرپورٹ پرلینڈکرگیا،جہاں پاکستانی ہائی کمشنرٹیپو عثمان نےانکا استقبال کیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اگلےدو روز لندن میں قیام کریں گے، اس دوران وہ اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔
شہباز شریف نےدورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور اہم عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی کیں،لندن میں دو روز قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *