اہم خبربلوچستان

دہشت گردی سے عوام دشمنی تک، فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا

کوئٹہ :سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلسل ہزیمت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار فتنہ الہندوستان نے سافٹ ٹارگٹس پر وار شروع کر دیا۔رپورٹس کے مطابق شرپسند تنظیم کی دہشت گردانہ کارروائیاں عام بلوچ شہریوں، مزدوروں اور تاجروں کو براہِ راست متاثر کر رہی ہیں۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر حملے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی سازش ہیں۔بیرونی آقاو¿ں کی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان کے تخریبی پروپیگنڈے کو بلوچستان کے باشعور عوام یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے متاثرین نے کہا کہ بلوچستان کی شرپسند تنظیم نوجوانوں کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کر دیتی ہے۔فتنہ الہندوستان کے حملوں میں شہید مزدوروں کے لواحقین نے شرپسند تنظیم کو بلوچستان کی معاشی ترقی کا دشمن قرار دیا۔ماہرین کے مطابق بھارتی ایما پر فتنہ الہندوستان کے انتشار انگیز پروپیگنڈے کا مقصد بلوچستان میں منفی بیانیے کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن دشمن دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے عوامی حقوق کے نام نہاد دعوو¿ں کی مکروہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *