اہم خبرپاکستان

وزیراعلیٰ، اسپیکر کے پی اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 24 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اگلے احکامات تک ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں۔عدالت نے جن رہنماو¿ں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا ان میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، اسد قیصر، شیرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی، ڈاکٹر امجد علی، جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، بابر سلیم سواتی، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دستیاب ریکارڈ کے مطابق ملزمان اس مقدمے میں نامزد ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان قانونی عمل سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہو سکتے ہیں۔ ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملے اور دہشت گردی کے فروغ جیسے سنگین الزامات ہیں۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونے میں بھی ناکام رہے۔ جن ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کی وہ بھی مقدمے میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ اس لیے تفتیشی افسر کی ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *