جدہ،نیویارک:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل کی،مسلسل اصلاحات سے معاشی ترقی میں اضافہ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی، وزیراعظم پاکستان کے مضبوط اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد سے معاشی استحکام حاصل ہوا، مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی مالیاتی ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی۔ عرب نیوزکے مطابق نئے قومی ٹیرف نظام، ملکی محصولات میں اضافہ اور نجکاری میں پیشرفت حکومت پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کا حصہ ہیں۔کرسٹالینا جارجیوانے کہا کہ مضبوط اصلاحات سے پاکستان میں معاشی استحکام برقرار رکھنے اور اعتماد بحال کرنے میں مدد ملی، پاکستان نے عالمی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل کی، مسلسل اصلاحات سے معاشی ترقی میں اضافہ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی،۔ اصلاحات پر مسلسل عمل درآمد سے پاکستان کی معاشی نمو میں تیزی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔عرب نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے اقتصادی پروگرام کے چوتھے جائزے کے مذاکرات شروع کر دیئے، پاکستان کے 1.4 ارب ڈالر کے کلائمیٹ ریزیلنس پروگرام کے تیسرے جائزہ پر بھی بات چیت شروع، دونوں جائزوں کی کامیابی سے پاکستان کے لئے تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، اقتصادی پروگرام کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر جبکہ کلائمیٹ فسیلٹی کے تحت 20 کروڑ ڈالر دستیاب ہو سکتے ہیں، آئی ایم ایف جائزوں میں پاکستان کی اصلاحات اور قرض ہندہ سے کئے گئے وعدوں پر پیشرفت کا جائزہ لے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف سربراہ سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، اقتصادی اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کے عزم کا اظہارکیا۔
اہم خبرپاکستان
آئی ایم ایف سربراہ کا پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر اظہار اطمینان
