راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان مالدیپ کے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان باہمی مفاد کے لیے مالدیپ سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق مالدیپ کی پیپلز مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ کی جی ایچ کیو آمدہوئی۔مالدیپ کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مالدیپ کے اسپیکر میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر گفتگوہوئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان باہمی مفاد کے لیے مالدیپ سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔مالدیپ کے اسپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ روابط مزید گہرے کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ مالدیپ کے اسپیکر کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیاگیا۔عبدالرحیم عبداللہ کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زوردیاگیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
اہم خبرپاکستان
