بلوچستان

اسسٹنٹ کمشنر سبی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس

کوئٹہ ڈپٹی کمشنر سبی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی میجر (ر) الیاس کبزئی کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کی فیز فور کے تحت آنے والی اسامیوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست پر موصول ہونے والے اعتراضات بھی زیر غور آئے۔
اجلاس کے دوران اعتراضات جمع کروانے والے امیدواران کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنی درخواستوں کے ہمراہ اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی انضمام قاسم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے کہا کہ تمام امیدواران کے جمع کروائے گئے اعتراضات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امیدواروں کی پروفیشنل ڈگریوں کی بھی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی اور تمام تقرریاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت اور میرٹ کی بالادستی حکومت بلوچستان بالخصوص وزیراعلیٰ بلوچستان کے و ژن کا اہم حصہ ہے، جس پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *