ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ بیان پر اداکارہ کومل رانی سوارنکر نے ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ وہ دونوں کی ازدواجی زندگی میں مسائل کی وجہ ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق گووندا کی مبینہ گرل فرینڈ کومل رانی نے سنیتا کے بیان کے ایک روز بعد انسٹاگرام اسٹوری میں ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جو گھر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو، اسے کوئی دوسرا شخص نہیں توڑ سکتا۔
ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
کومل رانی نے مزید الزام عائد کیا کہ کسی مرد کو طویل عرصے تک ذہنی دباؤ میں رکھا جاسکتا ہے، اسے کام کرنے سے روکا اور دوسروں سے دور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایک وفادار بیوی کی جانب سے ایسا رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے اور کہا کہ نجی اختلافات کو عوام کے سامنے لانا ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔
کومل نے سنیتا سے اپنا نام استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں سخت الفاظ بھی استعمال کیے۔
دوسری جانب سنیتا آہوجا نے جمعہ کو کولکاتا کے دکشینیشور کالی مندر کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور خواتین اور نوجوانوں سے ان کی حمایت کی اپیل کی۔ سنیتا کے مطابق ان کا گھر بغیر کسی وجہ کے بکھر رہا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے
اس سے قبل گووندا نے کومل رانی کے ہمراہ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد ہونے والی چہ مگوئیوں پر کہا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔
انٹرنیشنل
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل آگیا
